وزیر اعظم جناب نریندر مودیکیتھل میں سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے
گوہاٹی : 12 اکتوبر 2024 (ایم ۔ ایس ۔ضیائی )وزیر اعظم نے ہریانہ کے کیتھل میں سڑک حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پراظہار افسوس کیا ہے۔’’انہوں نے اپنے ایکس ہنڈل پر پوسٹ میں کہا‘‘“ہریانہ کے کیتھل میں سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ اس میں جن لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں ان کے سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے۔میں پراتنا کرتاہوں کہ ان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت ملے۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ موقع پر ہر ممکن مدد میں مصروف ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گھر والوں کو ہمت و حوصلہ سے کام لینے کی دعائیں دیں ۔