سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا
گوہاٹی (سالک)۔ٹاٹا گروپ کے اعزازی چیئرمین اور تجربہ کار صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال سے ملک میں سوگ کی لہر ہے۔ رتن ٹاٹا کے انتقال پر ملک کی مشہورو معروف شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے رتن ٹاٹا کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے اور انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے رتن ٹاٹا کو بہتر انسان قرار دیا۔گوگوئی نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کے ساتھ چند لمحے گزارنا اعزاز کی بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف کاروباری دنیا بلکہ پورا ملک ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے جس نے کئی دہائیوں تک سب کو متاثر کیا۔سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور تجربہ کار صنعت کار رتن ٹاٹا دونوں کو آسام کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز “اسم بیبھو” سے نوازا گیا ہے۔ رتن ٹاٹا کو یہ اعزاز سال 2022 کے لیے دیا گیا تھا، جب کہ رنجن گوگوئی کو اس سال ’اسم بیبھو ‘ اعزاز ملا تھا۔