موریگاؤں کے ڈسٹریک جیل سے پانچ قیدی فرار

five-prisoners-escaped-from-morigaon-district-jail

موریگاؤں/آسام 11 اکتوبر (گلزار عالم)۔ جمعہ کو صبح کے وقت موریگاؤں کے ڈسٹرک جیل سے پانچ قید ی فرار ہوگئے جس کی سماعت ہونے والی تھی بتایا جاتا ہے کہ 20 فٹ کی اونچی دیوار کو چھلانگ لگانے کیلئے بیڈ سیٹس اور لنگی کا استعمال کیا۔ پولس کا کہنا ہے کہ ہم گرفتاری کے لئے چھاپا ماررہے ہیں ۔ جیل کی دیوار کو پھاند کر بھاگنے والوں کے نام ضیا ٔ الاسلام ، مفیدول ، عبدالرشید ، اور سیف الدین بتا یا جارہا ہے ۔پوکسل کیس میں تمام قیدی ٹرائل کررہے تھے ۔ذرائع کے مطابق پانچوں قیدی جیل کی طرف سے دیئے گئے کمبل ، لنگی اور چادر ایک ساتھ باندھ کر 20 فٹ اونچی دیوار کو عبور کر نے میں کامیاب ہو گئے ۔ موریگاؤں پولس سپرنٹنڈنٹ نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× Click to WhatsApp