مصحفِ رخ کی زیارت کیجئے “

سروردیں سے محبت کیجئے
دشمن دیں سے بغاوت کیجئے

والضحی کی یوں تلاوت کیجئے ”
مصحفِ رخ کی زیارت کیجئے “

کیوں نہیں لکھتے ہیں نعت مصطفیٰ
مشغلہ یہ ہے ! عبادت کیجئے

میرا مسلک کہ رہا ہے دوستو! ‘
دشمن احمد پہ شدت کیجئے”

ہے یہ قول مصطفیٰ سب کیلئے
اپنے پیاروں سے محبت کیجئے

کیجئے چرچا رسول اللہ کا
ایسے ویسوں!کی مرمت کیجئے

چاہتے ہیں فیض کا دریا بہے
پیرو مرشد کی اطاعت کیجئے

جوکہے میری طرح ہیں مصطفیٰ
ہر جگہ اس کی حجامت کیجیے

جب عبادت میں کمی محسوس ہو
اپنے اوپر ہی ملا مت کیجئے

دور ہو جائے تمہاری مشکلیں
سالک خستہ عبادت کیجئے

از قلم
سالک ضیائی گو ہاٹی آسام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× Click to WhatsApp