جلسہ تحفظ ائمہ مساجد و مئوذنین 2دسمبر کو

حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی بنگلور مہمان خصوصی ہوںگے:مفتی عبدالحسیب

رانچی:جلسہ تحفظ ائمہ مساجد ومئوذنین 2دسمبر2024 بروز سوموار کو مدرسہ ارشدالعلوم کے میدان کانٹھی ٹانڈ میں ہونا ہے۔ جس کی تیاری زوروں پر ہے۔جلسہ کے مہمان خصوصی مقرر شریں بیان حضرت پی ایم مزمل رشادی بنگلور ہوںگے۔ناظم جلسہ حضرت مفتی عبدالحسیب نے بتایاکہ اس جلسے کی تیاری زوروں پر چل رہی ہے۔ یہ جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔حضرت پی ایم مزمل رشادی کے علاوہ بڑے بڑے علماء کرام تشریف لارہے ہیں۔مفتی عبدالحسیب نے بتایاکہ اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا قاری انصاراللہ امام وخطیب مدینہ مسجد کریںگے۔جس کی سرپرستی حضرت مولانا محمد سراج رائس میل پھٹکل ٹولی، ڈی آئی جی نوشادعالم کریںگے۔زیر حمایت حضرت قاری جان محمد ہرہری راتو ،زیر نظامت خالد عنبر مدرس دارالعلوم طیبہ ٹانگر بسلی کریںگے۔مقرر میں حضرت مولانا عبیداللہ قاسمی،حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی،حضرت مولانا راغب، حضرت مولانا مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی نائب صدر جمعیت علماء ضلع جاجپور،حضرت مفتی عبدالحسیب،حضرت حافظ توفیق،حضرت مولانا مشتاق،حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ،حضرت مولانا صابر،حضرت قاری مظہر،حضرت مولانا مجیب اللہ،حضرت حافظ اختر،حضرت قاری ثناء اللہ،حضرت حافظ سلیم،حضرت مولانا سعداللہ مظاہری ہوںگے۔شاعر اسلام فاروق دلکش مئوناتھ بھنجن،شاعر اسلام قاری نثار دانش لوہردگا،شاعر اسلام عرفان نیر اٹکی ہوںگے۔رونق اسٹیج میں حاجی ارشد ایوب،عطاء اللہ،انجم خان،انیس،اجمل حق،مختار،ڈاکٹر گلزار تنویر علی،محمد آفتاب خان ہوںگے۔تحفظ ائمہ مساجد کے ممبران میں مولانا ضمیر قاسمی،مولانا الحاج ریاض ثاقبی،حضرت مولانا مکرم مظاہری،حضرت مولانا امام الدین ندوی،حضرت مولانا مفتی ضیاء الحق قاسمی،حضرت قاری انعام الحق،ناب عبدالحکیم،ماسٹر جاوید،جناب عین الحق،مجیب اللہ انصاری کا نام شامل ہے۔ناظم جلسہ مفتی عبدالحسیب نے کہاکہ جلسہ تحفظ ائمہ مساجد و مئوذنین کی ساری تیاری لگ بھگ پوری کرلی گئی ہے۔2دسمبر کو بعد نماز مغرب جلسہ ہوگی،باہر سے آنے والوں کے لئے کھانے کا انتظام رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× Click to WhatsApp